تیونس میں پہلا بریل قرآن شایع

IQNA

تیونس میں پہلا بریل قرآن شایع

13:08 - February 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511247
تہران(ایکنا) تیونس کے مذہبی امور کے وزیر کے مطابق بصارت سے محروم افراد کے لیے پہلا بریل قرآن تیار کرلیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی جوهره کے مطابق وزیرمذہبی امور ابراهیم الشائبی نے گذشتہ روز ابصارت مرکز اشاعت قرآن کا دورہ کیا اور بریل قرآن کی اشاعت کے پروسیس کا جایزہ لیا۔

 

الشائبی کا کہنا تھا کہ اس نسخے کو بصارت محروم سے افراد کے لیے  خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے جو مساجد کو مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

 

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ نابینا قراء کے لیے خدمت قرآن کے عنوان سے تیسویں پارے کو  بریل خط میں شایع کیا گیا ہے۔

 

اس پارے کو بصارت سے محروم افراد کے لیے مجلس اسلامی تیونس کی خصوصی کمیٹی کی اجازت سے شایع کیا جارہا ہے۔/

4033672

 

نظرات بینندگان
captcha