آستانہ قدس عباسی میں خواتین حافظات کی قدر دانی

IQNA

آستانہ قدس عباسی میں خواتین حافظات کی قدر دانی

7:56 - March 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511572
تہران(ایکنا) حرم حضرت عباس کی جانب سے قرآنی مقابلوں میں شریک نابینا خواتین حافظات کی حوصلہ افزائی کی گیی۔

آستانہ حضرت عباس علمدار کے مطابق قومی قرآنی مقابلوں میں ٹاپ فائیو نابینا خواتین حافظات کی حوصلہ افزائی کی گیی۔

 

مذکورہ مقابلے بعنوان ذوات الهمم آستانے سے وابستہ ام البنین(ع) یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کیے گیے تھے۔

 

آستانہ قدس عباسی میں حرم مطهر حضرت عباس(ع) کے متولی حجت الاسلام سید احمد صافی، اور ڈپٹی سید مصطفی ضیاء الدین، آن لائن یونیورسٹی ام البنین کے سربراہ شیخ حسین الترابی، اور نابینا قرآنی مرکز کے سربراہ  سام الخزعلی تقریب میں شریک تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔

 

حجت الاسلام صافی نے تقریب سے خطاب میں شرکاء اور انکے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آپ جیت پر خوش ہیں اور ہم قرآنی تعلیمات کے فروغ پر خوش، یعنی قرآن و عترت کے ساتھ سب خوش ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: جب انسان قرآن پڑھتا ہے تو خدا سے بات کرتا ہے اور اس میں شک نہیں کہ اس سے زیادہ سچی اور پیاری بات نہیں ہوسکتی کہ بندہ خدا سے بات کرے، آپ دعا کریں کہ خدا بھی آپ سے بات کرے۔

 

پوزیشن ہولڈرز میں رقیه ادیب- بغداد، آیة عماد - دیالہ، ضیاء - بغداد، فاطمه محمد - بصره اور حنان مفتن - بصره بالترتیب اول تا پنجم مقام لینے والوں میں شامل ہیں۔/

 

4045205

نظرات بینندگان
captcha