افغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکہ

IQNA

افغان دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکہ

9:17 - April 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511638
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی پرخشتی مسجد میں دستی بم کے دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔
الجزیرہ نیوز- پولیس کے مطابق نمازیوں کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران عصر کی نماز ادا کیے جانے کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا۔
 
موصولہ رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔
 
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ پل خستی مسجد کے اندر دستی بم پھینکا گیا اور جائے وقوع سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 
تاحال کسی گروپ نے اس دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔  
 
یاد رہے کہ رواں سال 22 جنوری کو بھی افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں اقلیتی برادری ہزارہ کے اکثریتی علاقے میں منی بس میں بم دھماکے سے 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
 
خیال رہے کہ رواں سال 11 جنوری کو بھی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے سے 9 بچے جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے تھے۔

 

نظرات بینندگان
captcha