سعودی عرب؛ ذی‌الحجه کے چاند کا آج فیصلہ ہوگا

IQNA

سعودی عرب؛ ذی‌الحجه کے چاند کا آج فیصلہ ہوگا

12:41 - June 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514484
سعودی اعلی عدالت نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ آج بروز اتوار کی شام کو ماه ذی‌الحجه دیکھنے کا اہتمام کریں۔

ایکنا- خبررساں ادارے نیشنل نیوز کے مطابق سعودی عرب کی اعلی عدالت نے لوگوں سے درخؤاست کی ہے کہ آج ذی الحجہ کے چاند کو دیکھنے کی کوشش کریں۔

عالی عدالت نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر آج اٹھارہ جون کو چاند نظر انے کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے پر قریب ترین ادارے میں اس کی رپورٹ کی جائے۔

 

امارات کے بین الاقوامی فلکیات کے ادارے نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر اٹھائیس جون کو اکثر اسلامی ممالک میں عید الاضحی کا دن ہوگا اور ماہرین فلکیات کی یہی پیشن گوئی ہے، اس خبر کی رپورٹ وام نامی میڈیا نے نشر کی ہے۔

 

اس سال حج کے موسم کا آغاز چھبیس جون سے ہورہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ بیس لاکھ سے زاید حجاج سعودی عرب کے مکہ شہر میں حج کے مناسک ادا کریں گے۔

حج مناسک تین دن میں ادا ہوں گے تاہم اکثر حجاج مکہ اور مدینہ منورہ میں زیارات و عبادات کے لیے اپنے ویزوں کو ایک ہفتے تک توسیع بخشیں گے۔/

 

4148295

نظرات بینندگان
captcha