سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

IQNA

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا

21:03 - June 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514486
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید کے دن کا بھی اعلان ہوا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے دو روز قبل عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔

 

ذوالحج کا شمار اسلام کے آخری اور اہم ترین مہینے میں ہوتا ہے، اس ماہ مبارک میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور پھر میدان عرفان میں جمع ہوتے ہیں جہاں نبی کریم ﷺ نے تاریخی خطبہ دیا تھا جسے خطبہ حجۃ الوداع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

 

حج کے ارکان سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha