ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے

IQNA

ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے

18:14 - July 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3514684
ایکنا اسلام آباد: عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلاپہنچ گئے۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں  پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے۔

 

سفیرپاکستان کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کیمپ آفس سے کی جاسکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک کیلئے لگایا گیا ہے۔

 

احمد امجد علی نے کہا ہے کہ کربلا کیمپ آفس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے، کربلا کیمپ آفس وزارت خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha