امریکہ یمن جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے

IQNA

رهنما انصارالله:

امریکہ یمن جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے

7:50 - August 13, 2023
خبر کا کوڈ: 3514766
ایکنا یمن: تحریک انصارالله کے رہنما نے سعودی عرب اور امارات کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یمن جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المسیره کے مطابق انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ امارات اور سعودی عرب الاینس برطانیہ اور امریکہ کی حمایت کے ساتھ یمن کے محاصرے پر بضد ہیں۔

 

انہوں نے استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم صلح کی طرف آرہے ہیں اور عمان ثالث بن رہا ہے تاہم دشمن کی سازش کی طرف سے غافل نہیں، سعودی عرب اور امارات کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ امریکہ اور برطانیہ کے زرخرید اور آلہ کار ہیں۔

 

انصارالله یمن رہنما کا کہنا تھا: امریکہ یمن پر حملوں کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ اگر مکمل یمن پر قبضہ نہ بھی ہو تو کچھ حصوں پر تسلط رکھ سکے لہذا جب تک سعودی اور امارات امریکی حکم پر چلتا رہے گا مسئلہ باقی ہے۔

 

انہوں نے یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے پر تاکید کرتے ہویے کہا کہ سعودی عرب جان لے کہ اس سلسلے کو برقرار رکھنا مشکل ہے اور ہم ان تجاوزات کا مقابلہ کریں گے۔

 

عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا: سعودی عرب یمن کی تعمیر نو اور یہاں سے نکلنے کے بغیر ذمہ داری ادا نہیں کرسکتا اور سعودی عرب جان لیں کہ امریکہ کی تابعداری کرتے ہوئے ہوئے انکی مشکلات کا خاتمہ ممکن نہیں۔

 

انہوں نے سعودی عرب کو خبردار کیا اور کہا کہ انکو جاننا چاہیے کہ یمن کی مشکلات کے ہوئے وہ ویژن 2030 کو پورا کرنے کا نہیں سوچ سکتے کیونکہ امن اور صلح کے بغیر ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ ہمیں مشکلات میں رکھے اور خود ترقی کرے۔

 

رهنما انصارالله یمن نے کہا کہ یمن کو تقسیم کرنے کی سازش کے تحت یہاں پر جنگ کو جاری رکھنے کی کوشش ہورہی ہے لیکن اس صورتحال کو ہم زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرسکتے لہذا سعودی عرب کو اپنا موقف واضح کرنا ہوگا ورنہ ہم سخت جواب دینے سے گریز نہیں کریں گے۔/

 

4162052

نظرات بینندگان
captcha