جامع مسجد نوری موصل میں چار نماز خانوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

IQNA

یونیسکو نے تصدیق کی؛

جامع مسجد نوری موصل میں چار نماز خانوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

8:37 - August 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3514833
ایکنا عراق: عالمی ادارہ برائے تعلیمی و ثقافتی امور(یونیسکو) نے تصدیق کی ہے کہ جامع مسجد نوری میں چار نماز خانے اور وضو خانے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکنا نیوز- یونیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عراق کے آثار قدیمہ محکمہ کی کاوش سے موصل میں جامع مسجد النوری جو بارہویں صدی میں تعمیر کی گیی ہے اس میں نئے انکشافات ہوئے ہیں۔

 

عراق کے شھر موصل میں چھ سال قبل اس مسجد کی تعمیر و مرمت پر یونیسکو کے تعاون سے کام شروع کیا گیا۔

 

جامع مسجد جامع النوری عراق کی تاریخی مسجدوں میں شمار کی جاتی ہے جو مغربی موصل میں واقع ہے، کہا جاتا ہے کہ مذکورہ مسجد چھٹی صدی میں ترک حاکم نورالدین زنگی کے زریعے قائم کی گیی۔

 

اس مسجد میں ایک تاریخی مینار موجود ہے جس کو سال 2017 میں تکفیری دہشت گروپ داعش نے باروی مواد سے مسمار کردیا تھا۔

 

کشف 4 نمازخانه تاریخی در زیر مسجد جامع نوری موصل

یونیسکو نیوز کے مطابق آثار قدیمہ مسجد النوری داعش کی جنگ کے دور میں  بری طرح سے متاثر ہوئی اور ایک ایک کرکے اس مسجد کی تعمیر  ومرمت سازی پر کام شروع کیا گیا۔

 

کشف 4 نمازخانه تاریخی در زیر مسجد جامع نوری موصل

یونیسکو کے مطابق نینوا میں آثار قدیمہ کے ادارے کے سربراہ خیر الدین ناصر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ ساتھ مسجد کی تفصیلات پر بریفینگ دی گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق مسجد میں کھدائی کے دوران پرانے مٹکے، اور قسم قسم کے پتھر اور آثار ملے ہیں اور اسی طرح کافی پرانے سکے بھی برآمد ہوئی ہے۔/

 

کشف 4 نمازخانه تاریخی در زیر مسجد جامع نوری موصل

 

 

4164229

ٹیگس: عراق ، موصل ، داعش ، مسجد
نظرات بینندگان
captcha