سعودی عرب؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان+ ویڈیو

IQNA

سعودی عرب؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان+ ویڈیو

16:10 - September 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3514923
ایکنا ریاض: وزیر أمور اسلامی عبداللطیف آل شیخ نے چالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے کامیاب قرآء کے ناموں کا اعلان کیا۔

ایکنا نیوز- مصری میڈیا کے مطابق وزیر أمور اسلامی و ارشاد عبد اللطیف آل شیخ نے تقریب میں چالیسویں بین الاقوامی مقابلہ حفظ، قرآت و تفسیر کے کامیاب طلبا کے ناموں کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق پہلی پوزیشن سعودی عرب کے ایوب بن عبدالعزیز الوهیبی نے حاصل کی ہے جنکو ۵۰۰ هزار سعودی ریال انعام ملے گا، الجزایر کے سعد بن سعدی السلیم نے حاصل کی ہے جنکو چار سو پچاس ہزار ریال اور سعودی کے ابوالحسن حسن نجم نے تیسری پوزیشن کے ساتھ 350 ہزار ریال انعام حاصل کیا ہے۔

ایک اور مقابلے میں سعودی عرب کے سالم الشھری نے مقام اول حاصل کیا جنکو 300 ہزار ریال دیا جائے گا جب کہ بحرین کے محمد بن عدنان العمری نے مقام دوم حاصل کرکے 275 ہزار ریال جیتا ہے اور شام کے عبدالعزیز بن مالک اطلی نے تیسری پوزیشن لیکر 250 ہزار ریال جیتا ہے۔

تیسرے کیٹگری میں سومالیہ کے محمد بن ابراہیم نے اول مقام حاصل کرکے 200 ہزار ریال انعام لیا ہے جب کہ سوئیڈن کے شعیب بن محمد حسن نے دوسری پوزیشن لیکر 190 ہزار ریال لیا اور بنگلہ دیش کے فیصل احمد نے تیسری پوزیشن لیکر 180 ہزار جیتا ہے اور لیبیا کے سراج الدین معمر کندی نے چوتھی پوزیشن کے ساتھ 170 ہزار ریال لیا ہے اور پانچویں پوزیشن کو 160 ہزار ریال دیا گیا ہے۔

چوتھے مقابلوں میں سینیگال کے محمد غای نے مقام اول لیکر ۱۵۰ هزار ریال لیا اور لیبیا کے حاتم عبدالحمید فلاح  ۱۴۰ هزار ریال کے ساتھ دوسری،  ۱۳۰ هزار ریال لیکر یوگنڈا کے یاسین عبدالرحمن نے تیسری اور  ۱۲۰ هزار ریال لیکر بنگلہ دیش کے مشفق الرحمن نے چوتھی پوزیشن اور سومالیا کے عبدالقادر یوسف محمد نے ۱۱۰ هزار ریال لیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

 

پانچویں کیٹگری میں رئونیون کے الیاس عبدو نے ۶۵ هزار ریال کے ساتھ پہلی پوزیشن دوسری پوزیشن سعودی قاری نے لیا جنکو ۶۰ هزار ریال اور ہندوستان کے ابراهیم شهبندری نے تیسری پوزیشن لی جنکو ۵۵ هزار ریال دیا گیا اور ہالینڈ کے مروان بن شلال نے چوتھی پوزیشن لی اور ۵۰ هزار ریال کے حقدار جب کہ بوسنیا کےمصطفی سناووچ نے ۴۵ هزار ریال کے پانچویں اور حسیب امرالله جنکا تعلق مقدونیہ سے ہے انہوں نے پانچویں پوزیشن لی۔

سعودی کے بین الاقوامی مقابلے  ۹ تا ۲۱ صفر تک جاری رہیں جنمیں ایک سو سترہ ممالک کے  ۱۶۶ نمایندے شریک تھے جب کہ مقابلہ مسجدالحرام میں ہوا تھا۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

نظرات بینندگان
captcha