سعودی عرب نے مسجدالأقصی میں مداخلت پر اعتراض کردیا

IQNA

سعودی عرب نے مسجدالأقصی میں مداخلت پر اعتراض کردیا

4:23 - September 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3515012
ایکنا ریاض: سعودی عرب نے مسجد الاقصی میں صہیونی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کردی۔

ایکنا نیوز- سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ مسجد الاقصی میں ایک شدت پسند گروپ کی جانب سے مداخلت و رکاوٹ جو اسرائیلی حکام کی پشت پناہی سے ہور ہی ہے اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو مذاہب کے احترام کی بھی خلاف ورزی ہے۔

الخلیج آن لائن کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے انکے حقوق پا تاکید کی ہے۔



بیان میں کہا گی اہے کہ ریاض غاصب رژیم کی غاصبانہ پالیسی کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا تاکہ ایک ہمہ گیر راہ حل نکل سکے اور ایک مستقل فلسطینی مملکت بن سکے۔

 

العربی الجدید نیوز کے مطابق ایک اعلی فلسطینی اتھارٹی کا روئٹرز سے کہنا تھا کہ اسرائیل اور سعودی تعلقات کی باتیں چل رہی ہیں اور اس حوالے سے فلسطینیوں کے لیے حقوق کی بات بھی ہوگی اور طے پایا ہے کہ اعلی سعودی وفد فلسطین جاکر محمود عباس سے بات کریں گے۔/

 

4170890

نظرات بینندگان
captcha