عید میلادالنبی(ص) سے لیکر شادی حادثے بارے آیت‌الله سیستانی کا پیغام + ویڈیو

IQNA

عید میلادالنبی(ص) سے لیکر شادی حادثے بارے آیت‌الله سیستانی کا پیغام + ویڈیو

5:10 - September 28, 2023
خبر کا کوڈ: 3515022
ایکنا عراق: شمالی عراق میں مسیحی برادری کی شادی تقریب میں آگ لگنے اور بڑے جانی نقصان پر جشن تقریبات معطل کرکے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے موازین نیوز کے مطابق موصل کے مشرقی علاقے الحمدانیہ میں ایک شادی کی تقریب میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا جسمیں ایک سو چودہ افراد ہلاک اور دو سو دیگر زخمی ہوگیے ہیں۔

معروف مرجع تقلید آیت‌الله سیستانی نے اس واقعے پر تعزیت کا اظھار کرتے ہوئے کہا واقعے پر افسوس کا اظھار کیا ہے۔

 

آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے : شیعہ مرجع تقلید نے الحمدانیہ میں واقعے پر جسمیں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں افسوس کا اظھار کیا ہے اور پس ماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کی ہے. ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم.»

عراقی وزیراعظم نے بھی اس افسوسناک واقعے پر غم کا اظھار کرتے ہوئے ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

صوبہ نینوا کے گورنر نجم الجبوری نے بھی شادی ہال میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے صوبے میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔


صوبہ نینوا کے گورنر نے بیان میں کہا ہے: جشن میلاد النبی اور دیگر تقریبات منسوخ کیا جاتا ہے اور آج بروز جمعرات تمام اداروں میں ایک منٹ کی خاموشی ہوگی۔

گورنر نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان کی شفا کے لیے دعا کریں۔


سیکورٹی حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ پٹاخے سے رونما ہوا ہے  اور آگ اس وجہ سے لگی ہے کہ انہوں نے ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا۔

عراقی صدر نے کہا ہے کہ الحمدانیہ میں واقعہ دردناک ہے اور ہم سب کے دل مغموم ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گیی ہے تاکہ ائندہ اس جیسے واقعے کی روک تھام ممکن بنایا جاسکے۔/

 

از تعطیلی مراسم میلادالنبی(ص) تا پیام تسلیت آیت‌الله سیستانی در پی حادثه عروسی مرگبار + فیلم
 
 
از تعطیلی مراسم میلادالنبی(ص) تا پیام تسلیت آیت‌الله سیستانی در پی حادثه عروسی مرگبار + فیلم
 

۔

 

 

4171480

نظرات بینندگان
captcha