دوملکی تصویر سعودی-اسرائیل تعلقات کی شرط میں شامل ہے

IQNA

صہیونی میڈیا:

دوملکی تصویر سعودی-اسرائیل تعلقات کی شرط میں شامل ہے

8:01 - September 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3515033
ایکنا قدس: اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے طے کیا ہے کہ سعودی اسرائیل تعلقات میں دوجداگانہ ملک کو تسلیم کیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- المیادین نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس سے صہیونی حکام سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے تعلقات میں مجبور ہے کہ فلسطیینوں کو کچھ حقوق دینے پر رضامندی ظاہر کرے۔

اسرائیلی ویب سایٹ  « i۲۴ کے مطابق ایک اعلی اسرائیلی مقام نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کو اسرائیل اور امریکی حکام کی ملاقات میں اس بات پر آمادگی ظاہر کی گیی ہے کہ ریاض سے معاہدے میں فلسطینیوں کے حقوق کو مدنظر رکھا جائے گا۔

 

اس ویب سائٹ کے مطابق جوبائیڈن نے ایک لسٹ نتن یاہو کو دی ہے جسمیں معاہدے میں دو ملکی معاہدے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

 

اسرائیلی حکام کے مطابق نتن یاہو نے اس شرط کو تسلیم کیا ہے جب کہ اسرائیل کی شدت پسند کابینہ کی پوری کوشش ہے کہ صہیونی آباد کاری کوجاری رکھا جائے اور ماہرین کے مطابق اس پالیسی کی وجہ سے دونوں ممالک میں معاہدے کو مشکلات درپیش ہیں۔

صہیونی زرائع کا دعوی ہے کہ اسرائیل اور ریاض میں تعلقات بحالی کی گفتگو چل رہی ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ نتین یاہو ان شرایط پر عمل کیسے کرے گا۔/

 

4171846

 

نظرات بینندگان
captcha