عراق؛ دو قبایل کو آیت الله سیستانی نے آپس میں شیر و شکر کردیا

IQNA

عراق؛ دو قبایل کو آیت الله سیستانی نے آپس میں شیر و شکر کردیا

6:02 - October 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3515056
ایکنا عراق: آیت‌الله العظمی سیستانی نے جنوبی عراق میں وفد بھیج کر دو قبایل میں جنگ کو ختم کردیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے نون کے مطابق شیعہ مرجع تقلید اور عالم اسلام کے نامور رہنما آیت‌الله العظمی سیستانی، نے دو قبیلے الرمیض اور آل عمر بارے بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے مذکورہ قبایل میں جنگ اور نقصانات پر افسوس کا اظھار کرت ہوئے ایک وفد کو علامہ سید محمد حسین العمیدی کی سربراہی میں بھیج کر ان کو شیر و شکر کردیا۔

شیعہ مرجع تقلید کے دفتر کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہویے تمام علما اور موثر افراد سے کہا کہ وہ ان مسائل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے : ہم نے علامہ محمد حسین العمیدی کی سربراہی میں ایک وفد روانہ کیا اور کوشش کی کہ مسئلے کو حل کریں، امید ہے کہ آپ اس کاوش کو قبول کریں گے اور اس جھگڑے کو ختم کریں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ سیستانی دونوں قبائل میں خیر و برکت کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور فساد کے خاتمے کے لیے دعا گوہ ہے۔

صوبہ ذی وقار میں مذکورہ قبائل میں جنگ نے دوبارہ سر اٹھایا جس سے علاقے میں کشیدہ صورتحال  ہوگیے تھے۔

عراقی پولیس کے مطابق ذی وقار میں مذکورہ قبایل کی جنگ میں بھاری اسلحوں کا استعمال ہوا اور دو افراد ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوگیے تھے۔/

 

4172877

نظرات بینندگان
captcha