کوئٹہ میں نمازیوں نے طوفان الاقصی کی حمایت میں جلوس نکالا

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

کوئٹہ میں نمازیوں نے طوفان الاقصی کی حمایت میں جلوس نکالا

7:29 - October 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3515111
ایکنا کوئٹہ: نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے غزہ میں حملوں کی مذمت اور طوفان الاقصی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری سٹی صدر ارباب لیاقت صوبائی سیاسی مشیر محمد یونس و دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے

قبلہ اوّل پر قابض غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ کوئٹہ سے یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔

 

 

 مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور اسرائیل کو امریکا یورپ سمیت اقوام متحدہ کی ناجائز سرپرستی حاصل ہے  فلسطین انبیاء کی سر زمین ہے اور اسرائیل غاصب رژیم ہے۔

کوئٹہ میں نمازیوں نے طوفان الاقصی کی حمایت میں جلوس نکالا

 

سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے  فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ  فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریں۔

 

کوئٹہ میں نمازیوں نے طوفان الاقصی کی حمایت میں جلوس نکالا

مقررین نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے اسرائیل ہر روز مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے مٹھی بھر یہودیوں کو مقدس سر زمین نکالنا پڑےگا۔/

 

کوئٹہ میں نمازیوں نے طوفان الاقصی کی حمایت میں جلوس نکالا

 

 

نظرات بینندگان
captcha