سفر حج کی اہمیت اور قدر

IQNA

اسلام میں حج/ 3

سفر حج کی اہمیت اور قدر

4:55 - October 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3515195
سفر حج کی اتنی اہمیت ہے کہ اگر کوئی اونٹ کسی نجاست کو منہ لگاتے تو اس پر حاجی سفر نہ کرتے۔

ایکنا نیوز- حج ایک سادہ اور عام سفر نہیں بلکہ اسلام کا مظهر ہے۔

 اسلام کے تین قالب ہیں:

 کلمات کے قالب میں وہ  «قرآن» ہے۔.

 انسان کے قالب میں، «امام» ہے.

 عمل کے قالب میں «حج» ہے.

جتنا اس سفر کو مکرر انجام دیں گے اور جتنا فکر کریں گے اسی قدر نئے نکات واضح ہوں گے۔

 كعبه، ایک پرچم ہے  جس کے نیچے سب کو جمع ہونا چاہیے اور توحید کا ترانہ گانا چاہیے قیامت کو یا د رکھے اور تاریخ کو۔

تاریخی مقامات کو یاد کرنے سے سے قرآن کی تفسیر ہوتی ہے مگر قرآن نے نہیں کہا ہے کہ ہم حق کو کامیاب کریں

گے، کہاں گئے وہ ابوجہلیں جو رسول گرامی کو قتل کرنے کی کوشش کرتے۔

حج میں ایک خاص نظم دکھائی دیتا ہے، ایک خاص وقت ، خاص مدار اور خاص سمت۔

حج قمری مہینے میں انجام پاتا ہے تاکہ کبھی گرمی میں ہو کبھی سردی میں اور حاجی بغیر گرمی یا سردی کے احساس کے حج کریں۔

 حج، مصداق آیت «ففّروا الى اللّه»(۸) ہے کہ خدا کی جانب سفر کرو۔

نماز میں ہم کچھ دیر مادیات سے دور ہوتے ہیں روزہ میں چند گھنٹے اور حج میں کئی شب و روز حالت احرام میں ہوتے ہیں۔

 حج، مصداق آیت «انّى ذاهبٌ الى ربّى سیهدین»(۹) ہے کہ میں نے خدا کی جانب سفر کیا اور وہ مجھے ہدایت کرے گا۔

حرکت خدا کی سمت کی جانب ہے جسکو مرجع تقلید کی رہنمائی میں انجام دینا چاہیے اور اس میں غیر عالم سے مسئلہ نہیں پوچھنا چاہیے اور اس سفر میں حلال مال کے ساتھ جانا چاہیے۔

اس سفر کی اتنی اہمیت ہے کہ خوراک یا مکان کے لیے بات نہیں کرنی چاہیے یا گلہ و شکوہ نہیں کرنا چاہیے یا دوسرے ہمسفروں کی شکایت نہیں کرنی چاہیے، اس سفر میں معنویت، قربانی، اخلاق، فکر، مناجات کی طرف توجہ دینی ہوگی۔/

*  کتاب «حج»، بقلم محسن قرائتی سے اقتباس

ٹیگس: اسلام ، حج ، اہمیت ، قدر
نظرات بینندگان
captcha