أفغانستان؛ قبة الصخره کی ہمشکل مسجد کا افتتاح+ ویڈیو

IQNA

أفغانستان؛ قبة الصخره کی ہمشکل مسجد کا افتتاح+ ویڈیو

4:58 - October 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3515196
ایکنا کابل: طالبان حکام نے کابل میں بیت المقدس میں واقع قبہ الصخرہ کی ہمشکل مسجد افتتاح کیا۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل طلوع نیوز کے مطابق جمعے کو طالبان حکام نے کابل میں قبہ الصخرہ کی ہمشکل مسجد کا کابل میں افتتاح کیا۔

مذکورہ مسجد کابل میں وزیر محمد اکبر خان ڈھلوان پر واقع ہے جو قبہ الصخرہ کی ہمشکل ہے اور اسکو ملا محمد عمر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

کابل میں وزارت داخلہ کے سربراہ سراج‌الدین حقانی، نے مذکورہ مسجد کے افتتاح کے موقع پر غزہ میں بربریت کی بھی مذمت کی اور اس کو ناقابل بخشش گناہ قرار دیا۔

 

انہوں نے مسلمانوں سے فلسطین کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا: فلسطین پر ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور أفغان عوام انے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ امت اسلامی اس غم میں برابر کے شریک ہے اور اس دن کے موقع اس مسجد کو ملاعمر مجاہد کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

 

مذکورہ مسجد ترکی کی ایک کمپنی کے تعاون سے تعمیر کی گیی ہے اور اس کا ایک مقصد مسجد الاقصی کی یاد کو زندہ رکھنا ہے۔

مذکورہ مسجد 270 مربع میٹر کے ایرے پر واقع ہے اور ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر اس پر لاگت آئی ہے جہاں تین سو پچاس نمازی بیک وقت عبادت کرسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا ارادہ تھا کہ  مسجد الحرام، مسجدالنبی اور مسجد الاقصی کے طرز پر یہاں مسجد بناتے، افسوس کے ساتھ مسجد الاقصی ایک زخمی مسجد ہے اور اس کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے کابل میں اس مسجد کی تعمیر کی گیی ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

۔

 

4178430

نظرات بینندگان
captcha