سفر حج میں سادگی تاکید شدہ ہے

IQNA

اسلام میں حج/ 5

سفر حج میں سادگی تاکید شدہ ہے

6:35 - November 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3515306
سفر حج میں اصلی مقصد خدا کی رضا حاصل کرنا ہے اور اس حوالے سے جتنا زرق و برق سے دور رہیں گے اتنا کمال کے نزدیک ہوں گے۔

 ایکنا نیوز- خدا کعبہ کو بہترین پتھروں سے بنوا سکتا لیکن انہوں نے سادگی سے اس کو بنایااور جتنا سادگی سے نزدیک ہوا معنویت زیادہ ہوگی۔

 

  كعبه، اسلام کا پرچم ہے پرچم کپڑے کا ایک ٹکڑا ہوتا ہے مگر ایک فوج اس پر فخر کرتی ہے اور اس پر جان دیتے ہیں اور حج کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں جس کے اسرار کی کوئی حد نہیں۔

مکہ ایسی سرزمین جہاں سونا بھی دوسری جگہوں پر جدوجہد جیسا ہے اس میں سجدہ کرنا شہادت کی مانند ہے اور اس کو سمجھنا ادراک سے بالاتر ہے افسوس ہے کہ اس سفر سے درست استفادہ نہیں ہوتا۔

 

 مكه «امّ‌القرى» ہے، یعنى تمام علاقوں کی ماں ہے، وحی اور امن کی جگہ ہے اور جسطرح ماں اپنے بچوں کو خوراک دیتی ہے مکہ کو رسالت اور امن کو تمام علاقوں تک پہنچانی چاہیے۔

 جسطرح سے ایام حج میں چیونٹی تک کو نقصان نہیں پہنچا سکتے اسی طرح اس امن کو تمام مکان و زمان تک پہنچانا چاہیے، وہاں پر اسلحہ لیکر نہیں گھوم سکتے یعنی وہاں خطرہ نہیں ہونا چاہیے اور شکار کی گنجایش نہیں۔

 مکہ میں توحید پرستوں کے جمع ہونا ہمیں بت شکنی کا درس دیتا ہے، ابوذر اور امام حسین نے کعبہ کے پاس سے نعرہ بلند کیا اور امام زمان عج بھی یہی سے قیام کریں گے۔

 

 جو کچھ حج و طواف میں ہیں:

 سادگى ہے، نه تکلفات.

 حركت ہے، نه جمود.

 یاد ہے، نه کہ غفلت.

احكام خداکی پیروی ہے، نه مشرق و مغرب کی۔

 امن کی فضا ہے، نه فسق و فجور کی.

 گذشت ہے، نه بخل.

  محرمات ہٹانے کی جگہ ہے، نه ارتكاب کی.

 تواضع اور خاكسارى ہے، نه تكبر و فخر فروشى.

 برادرى و برابرى ہے، نه امتیازطلبى.

بہر حال حج اہم ترین اور سازندہ ترینن سفر ہے جس کو انسان زندگی میں انجام دیتا ہے خدا سے توکل کرنا چاہیے تاکہ اس سفر کی برکتوں سے فایدہ اٹھا سکے اور اس سے بڑھکر کیا برکت ہوگی کہ انسان رسول گرامی اسلام اور ائمہ سے گناہ بخشوا سکے۔

 اس سے بڑھکر کیا برکت ہوگی کہ لاکھوں کا اجتماع خلوص سے اس امن کی فضا میں فریاد کریں اور شعور کے ساتھ مشرکین سے بیزاری کا اظھار کریں؟!

 خداوندا! عبادت و بندگی کی لذت سے ہمیں آشنا کر تمام خواہشمندوں کو زیارت نصیب فرما اور اس سفر سے مستفید فرما۔

 

  • کتاب «حج»، بقلم محسن قرائتی سے اقتباس
نظرات بینندگان
captcha