امریکی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ تنازع کے مستقل حل پر زور

IQNA

امریکی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ تنازع کے مستقل حل پر زور

12:08 - February 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3515811
ایکنا: امریکا اور سعودی عرب نے غزہ تنازع اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 ایکنا اننٹرنیشنل ڈیسک  کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

 

اس 2 گھنٹے طویل ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوئی اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کے مستقل حل پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور غزہ تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پرزور دیا۔

 

امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب کے بعد مصر، قطر، اسرائیل اور فلسطین کا بھی دورہ کریں گے۔/

نظرات بینندگان
captcha