سعودی عرب میں ایران کا یوم آزادی تقریب

IQNA

سعودی عرب میں ایران کا یوم آزادی تقریب

15:30 - February 13, 2024
خبر کا کوڈ: 3515855
ایکنا: انقلاب اسلامی ایران کی پینتالیسویں سالگرہ کی تقریب منائی گیی جسمیں سعودی سفارت کار شریک تھے۔

ایکنا نیوز کے مطابق  قومی دن اور انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کی تقریب میں ریاض ریجن کے نائب امیر، سعودی عرب کے نائب وزیر أمور اسلامی، سفارت کار اور حکام نے شرکت کی۔ وزارت خارجہ کے کئی مقامی فوجی حکام، حکومتی اور ثقافتی عہدیداروں کا ایک گروپ اور ایران اور سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ، سعودی عرب میں مقیم سفیروں اور سفارت کاروں اور علاقائی تنظیموں کے نمائندوں نے  ریاض میں "کلچر ہاوس" میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے ایران کی علاقائی پالیسیوں کا خاکہ تیار پیش کرتے ہوئے کہا: خطے کے ممالک ایک علاقائی مذاکراتی فورم تشکیل دے کر علاقے میں طویل مدتی کام کر سکتے ہیں۔

 

عنایتی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ 6 ماہ کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعلقات تیز رفتاری اور درستگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب کے ساتھ تعاون کی مضبوط بنیاد قائم کرنے میں سنجیدہ ہے۔

 

گرامیداشت روز ملی جمهوری اسلامی ایران در عربستان

 

ایرانی سفیر نے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مزید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کے سلسلے میں عالمی برادری کو ذمہ دار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

گرامیداشت روز ملی جمهوری اسلامی ایران در عربستان

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد یہ ریاض میں ایران کا پہلا قومی پروگرام ہے۔/

 

4199357

نظرات بینندگان
captcha