سعودی عرب کا ماہِ رمضان میں مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان

IQNA

سعودی عرب کا ماہِ رمضان میں مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان

15:05 - March 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3515958
ایکنا: سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے ماہِ رمضان کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امورنے مساجد کے اندرافطارپرپابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان سے قبل مساجد میں افطار پرپابندی عائد کرنے کاحکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہوکر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔

 

اس کے علاوہ امام اور مؤذن کو افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha