دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ کور کمانڈر بلوچستان کا دورہ بھشت زینب (س)

IQNA

دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ کور کمانڈر بلوچستان کا دورہ بھشت زینب (س)

11:03 - July 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1428446
بین الاقوامی گروپ: قوم دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف متحد اور متفق ہے ۔ لیفٹنینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ

ایکنا نیوز-  کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ فوج ملکی ترقی اور امن وامان کے لیے کوشاں ہے۔ لیفٹنینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے فوجی اعلی حکام کے ساتھ کوئٹہ شھر کے مخلتف علاقوں کے بعد پہلی مرتبہ ایک وفد کے ہمراہ علمدار روڑ میں بھشت زینب قبرستان کا دورہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سیدآغا رضا اور ملت جعفریہ کے مذہبی رہنماوں اور عوام کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
لیفٹنینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے اس موقع پرعوام سے گفتگو میں کہا کہ میں ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں ،دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں، اب ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اور ملک و اسلام دشمنوں کے خلاف آپریشن میں عوام متحد اور متفق ہے اور انکا ملک سے خاتمہ ہوکر رہے گا ۔
لیفٹنینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کل اچانک شھر کے مختلف علاقوں ،گلستان روڑ،پرنس روڑ، زرغون روٹ،لیاقت بازار اور انسکمب روڑ کا دورہ کیا اور عوام سے گھل مل گئے۔ لوگوں نے کور کمانڈر کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظھار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں فوج کو ملت جعفریہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

نظرات بینندگان
captcha